ابنا: شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ سارے دشمن شام کی حکومت کے خلاف جمع ہوچکے ہیں اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کو سب نظر انداز کررہے ہیں، انہوں نے اس صورت حال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے صہیونی ریاست کے جرائم پر خاموشی سادھنے کی وجہ سے قدس کی غاصب حکومت روز بروز گستاخ ہوتی جارہی ہے اور اس کی صہیونی کالونیوں میں بھی ہرروز توسیع ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض لبنانی گروہ یہ سوچ رہے ہیں حکومت گرجائے گي لیکن ایسا نہیں ہوگا اور میقاتی کی حکومت مشکلات کے باوجود کام جاری رکھے گي۔ انہوں نے کہا کہ فوج عوام اور حزب اللہ کا مثلث مستحکم طاقتور اور پائدار مثلث ہے اور ہم اس کے سہارے لبنان کو صیہونی حکومت کےخطروں سے محفوظ رکھیں گے۔
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے شام کے خلاف امریکہ اور صہیونی ریاست کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ آج شام کے خلاف بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں اور امریکہ اور اسرائیل مل کر مشرق وسطی کا نقشہ بدل کر صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمتی محاذ کو ختم کرنا چاہتےہیں۔.......
/169